فیصل واوڈا کا ارشد شریف کے قتل سے متعلق ایک اور دعویٰ

510

اسلام آباد: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سابق رہنما فیصل واوڈا نےسینئر صحافی ارشد شریف کے قتل سے متعلق ایک اور دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ارشد شریف قتل کے شواہد ابھی پیش نہیں کیے، یہ تکلیف دہ معاملہ ہے،اس کیس میں گھٹیا قسم کا مذاق نہیں کرنا چاہیے۔

فیصل واوڈا نے کہاکہ  ایف آئی اے نے دس سوالوں پر مبنی سوالنامہ دیا ہے، ارشد شریف کے قتل کا پاکستان میں پلان بنایا گیا، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بہترین کام کررہی ہے، امید ہے ان بڑوں لوگوں تک ہاتھ پہنچے گا جن پر ہاتھ نہیں ڈالا جاتا، سلمان اقبال کا اس قتل سے کوئی تعلق نہیں، ان سے درخواست کروں گا پاکستان ضرور آئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ارشد شریف پر گولی چلوانے والے تک کے گریبان تک بہت جلد پہنچیں گے، ارشد شریف سے بہت اچھی دوست تھی، پاکستان سے جانے تک ان سے رابطے میں رہا۔