یوکرینی فضائیہ کا روس کی جانب سے 100سے زیادہ میزائل داغنے کا دعویٰ

342
missiles

کیف: یوکرین کی فضائیہ کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ روس نےیوکرین پر “تقریبا” 100 میزائل داغے، جس سے کئی علاقوں میں توانائی کے کئی اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوری اگناٹ نے یوکرینی ٹی وی کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ “تقریبا 100 میزائل بحیرہ کیسپین، (روسی) روسٹوو کے علاقے سے داغے گئے اور “بحیرہ اسود سے کوئی ڈرون حملہ ابھی تک ریکارڈ نہیں کیا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ یوکرین کے دارالحکومت اور دیگر شہروں کو اس سے قبل منگل کو روسی بمباری کا نشانہ بنایا گیا تھا جو کہ ملک کے جنوب میں واقع خرسون سے روسی افواج کے انخلا کے چند روز بعد کیا گیا بڑا حملہ تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کیف کی کم از کم نصف آبادی اس وقت بجلی سے محروم ہے۔انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی ریسکیو کارکنوں کو ایک لاش ملی ہے۔یوکرین کے صدر کے دفتر کے نائب سربراہ کریلو تیموشینکو نے انٹرنیٹ پر ایک بیان میں کہا کہ میزائل روسی افواج نے داغے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بمباری سے نشانہ بننے کے بعد بجلی کے نیٹ ورک کی صورتحال “نازک” تھی۔ .اس کے فورا بعد لویو کے میئر انڈرے ساڈوفیا نے اعلان کیا کہ دونوں شہروں پر بمباری کی گئی ہے۔میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔