فیفا میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کے 15ملین ڈالرز پھنسے ہوئے ہیں،احسان مزاری

449

اسلام آباد: وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری کا کہنا ہے کہ اسپورٹس پالیسی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو بھجوائی جائیگی وفاقی حکومت نے  نیشنل اسپورٹس پالیسی کا دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ، سابق ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ کیخلاف شکایات کی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کروائیں گے ،فیفا میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کے 15ملین ڈالرز پھنسے ہوئے ہیں۔

میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسان مزاری نے کہا کہ پی ایس بی کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں اہم فیصلے کئے ہیں ، اسپورٹس فیڈریشنز کے انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن بنانے کا فیصلہ کیاہے ، اسپورٹس فیڈریشنز کے انتخابات کیلئے ایک ماہ میں الیکشن کمیشن قائم کر دینگے ۔

 انہوں نے کہا کہ آصف زمان کو نا اہلی پر پاکستان اسپورٹس بورڈ کے عہدے سے ہٹایا ، سابق ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ کیخلاف شکایات کی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کروائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کا معاملہ فیفا اور اے ایف سی کے سامنے رکھاہے، ایشین فٹبال کنفڈریشن کے صدر سے ملاقات سود مند رہی ،چاہتا ہو پاکستان فٹبال فیڈریشن کیفوری الیکشن ہو جاے کیونکہ فیفا میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کے 15ملین ڈالرز پھنسے ہوے ہیں اور جب تک پاکستان فٹبال فیڈریشن کے الیکشن نہیں ہو جاتے یہ فنڈز جاری نہیں ہونگے،یہ فنڈز پاکستان میں فٹبال کھیل کی پرموشن میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، ایشین فٹبال کنفڈریشن کے صدر جلد پاکستان کا دورہ کرینگے۔

 ایک سوال کے جواب میں احسان مزاری نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ میں بہتر پرفارم کیا ، ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل میں انگلینڈ بہتر کھیلا ، پاکستان کرکٹ ٹیم کبھی اچھا کھیلتی ہے کبھی نہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نیشنل سپورٹس پالیسی کا دوبارہ جائزہ لیکر اسے منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو بھجوایا جائے گا۔