بلوچستان میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی، فہرست جاری

510
Nomination

 اسلام آباد :بلوچستان کے 32 اضلاع میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کے حوالے سے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی داخل کرانے کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے جس کے بعد ریٹرنگ آفسران نے امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کردی ہے۔

فہرست کے مطابق بلوچستان کے ان 32 اضلاع میں خواتین کی 2082 مخصوص نشستوں پر 3263 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے ہیں۔ اسی طرح کسان کی 902 مخصوص نشستوں پر 1820 کاغذات نامزدگی، ورکرز کی 902 نشستوں پر 1807 کاغذات نامزدگی جبکہ غیر مسلم کی 902 نشستوں پر 316 کاغذات نامزدگی وصول ہوئے ہیں۔ شیڈول کے مطابق ریٹرنگ آفسران 15 سے 17 نومبر تک ان امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کریں گے۔پولنگ 14 دسمبر 2022کو ہوگی۔