بلوچستان میں موسم سخت سرد ہوگیا، بیشتر اضلاع میں خشک، زیارت میں درجہ حرارت منفی

288

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں سردی آتے ہی موسم کی شدت میں اضافہ ہوگیا جب کہ بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے اور درجہ حرارت گرنا شروع ہوگیا ہے۔

جی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمالی اور وسطی اضلاع میں موسم سخت سرد رہے گا جب کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک ہوگا۔

موسم سے متعلق جاری اعداد شمار کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت4ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ قلات میں کم سے کم3،زیارت میں منفی صفرڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا ہے۔دالبندین میں کم سے کم13 اور نوکنڈی میں14ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔