ٹی 20ورلڈ کپ، پاکستان کا مقابلہ  نیوزی لینڈ سے ، بھارت انگلینڈ مدمقابل ہوں گے

419

 سڈنی:آسٹریلیا میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ میں سپر 12 مرحلہ اپنی تمام سنسنی خیزیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا اور سیمی فائنل کے لیے فائنل فور لائن اپ مکمل ہوگئی،

گروپ ون سے میزبان آسٹریلیا ٹورنامنٹ سے باہر ہوا جب کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، گروپ بی میں پاکستان اور بھارت نے اگلے مرحلے میں جانے کے لیے ٹکٹ کٹوا لیے۔

سیمی فائنل مرحلے میں اگر مگر نہیں ہوگا بلکہ صرف جیت ہی اگلے مرحلے میں جانے کے لیے کام آئے گی اور چاروں ٹیموں کا فتح حاصل کرنے لیے جان لڑانی ہوگی۔

اگلا ناک آوٹ مرحلہ بدھ سے شروع ہوگا، پہلے سیمی فائنل میں پاکستان اور نیوزی لینڈ سڈنی میں مدمقابل آئیں گے اور فاتح ٹیم فائنل میں جائے گی۔

قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل کے لیے سڈنی روانہ ہوگئی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سیمی فائنل بدھ کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔