حکومت کا آئی ایس پی آر کے بیان پر عمران خان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

358

لاہور: وفاقی حکومت نے آئی ایس پی آر کے بیان کی روشنی میں عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کےخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور میں اجلاس ہوا جس میں جلاؤ، گھیراؤ اور پرتشدد سرگرمیوں پر وفاقی حکومت کی جانب سے اپنے اختیارات استعمال کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق اداروں کے خلاف بے بنیاد الزامات پر بھی وفاقی حکومت نے اپنے اختیارات استعمال کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے بیان کی روشنی میں عمران خان اور ان کے ساتھیوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ عمران خان اور ان کے ساتھیوں کے ریاست اور اداروں کے خلاف بیانات پر قانونی کارروائی ہوگی،کارروائی کرنے کے لیے آئینی و قانونی ماہرین پر مشتمل کمیٹی بنادی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق پنجاب گورنر ہاؤس اور دیگر شہروں میں جلاؤ، گھیراؤ اور پر تشدد سرگرمیوں پربھی کارروائی ہوگی۔نجی املاک پر پی ٹی آئی رہنماں اور کارکنوں کے حملوں پر بھی قانونی کارروائی ہوگی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئین اور قانون کے منافی اقدامات میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔