برطانیہ میں امیگریشن آفس پر بم حملہ، ملزم نے خودکشی کرلی

469

لندن: جنوبی برطانیہ کی بندرگاہ پر بنے تارکین وطن کی امیگریشن کے دفتر پر نامعلوم شخص نے 3 بم پھینک کر خود کو بھی دھماکے سے اڑالیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی برطانیہ کے چینل پورٹ ٹان ڈوور میں تارکین وطن کے لیے بنائے گئے پروسیسنگ سینٹر میں تین بم پھینکے گئے جس میں ایک شخص زخمی ہوگیا اور دفتر کو شدید نقصان پہنچا۔

کینٹ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کا تعاقب کیا گیا تاہم اس نے خود بارودی مواد سے اڑا کر خودکشی کرلی۔ حملہ آور کی شناخت کا عمل جاری ہے جو شکل سے تارک وطن لگتا ہے۔

دفتر میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔ یہ دفتر چھوٹی کشتیوں میں چینل کراس کرنے والے تارکین وطن کا ریکارڈ رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ تاحال واقعے کے محرک کا پتہ نہیں چل سکا۔