آصفہ بھٹو کا صدف نعیم کی ناگہانی موت پر اظہار افسوس

297

کراچی : سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری نے صدف نعیم کی ناگہانی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ صدف نعیم کی ناگہانی موت کی خبر افسوسناک ہے، ذمہ داروں کااحتساب کرنے کے لیے تحقیقات ہونی چاہیے، دل میں بار بار چھوٹے بچوں کا خیال آتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سادھوکی میں جاری حقیقی آزادی مارچ کے دوران کنٹینر کی زد میں آ کر نجی نیوز چینل کی خاتون رپورٹر جاں بحق ہوگئیں تھیں۔