فیصل واوڈا کو امپورٹڈ حکومت نے لانچ کیا ہے، علی زیدی

544
rats also steal diesel

کراچی: پی ٹی آئی رہنما اور تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے فیصل واوڈا پر لانگ مارچ برباد کرنے کا الزام عائد کردیا۔

پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ فیصل واوڈا نے ہمارا لانگ مارچ برباد کرنے کی کوشش کی ہے۔ پی ٹی وی سمیت تمام چینلز نے یہ پریس کانفرنس نشر کی ہے جس سے یہ واضح ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے اسے لانچ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کا کوئی مطلب نہیں ہے جب عمران خان کی واضح ہدایات ہیں کہ سب کو پرامن رہنا ہے تو پھر اس کی پریس کانفرنس کا کیا وزن رہ جاتا ہے۔

واضح رہے کہ علی زیدی کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب فیصل واوڈا نے اسلام آباد میں سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل سے متعلق پریس کانفرنس کی اور کہا کہ مجھے اس مارچ میں خون ہی خون اور جنازے نظر آ رہے ہیں۔