ایف بی آر نے اکتوبر میں ٹیکسوں کی مد میں 2000 ارب کا ہدف حاصل کرلیا

323
income tax
fbr increases tax on airline business class

لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس اور محصولات کی وصولی کا نیا ریکارڈ قائم کردیا ۔

حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس وصولیوں کا تخمینہ 7 ہزار 4 ارب روپے لگایا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اکتوبر میں ہی ٹیکسوں کی مد میں 2000 ارب روپے کی وصولی کا ہدف حاصل کرلیا ہے۔

گزشتہ مالی سال 2000 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کا ہدف نومبر میں حاصل کیا گیا تھا۔ اس طرح ایف بی آر نے اہم ترین ہدف ایک ماہ پہلے ہی حاصل کرلیا۔

چیئرمین ایف بی آر نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ادارہ رواں مالی سال کے لئے مقرر کردہ ٹیکس اہداف حاصل کرلے گا۔