حکومت کا سردیوں میں گیس قلت والے علاقوں میں سلنڈر فراہم کرنے کا اعلان

294

اسلام آباد: حکومت نے موسم سرما میں گیس قلت والے علاقوں میں سلنڈر فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ سردیوں میں ایل پی جی کو بلیک میں فروخت نہیں ہونے دیں گے۔ایک بیان میں مصدق ملک نے کہا کہ سوئی ناردرن اور سدرن سمیت تمام کمپنیاں اوگرا کی مقرر کردہ قیمت میں ایل پی جی کی فراہمی کو یقینی بنائیں گی۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ جس علاقے میں گیس فراہمی میں دقت آئے گی، وہاں ایل پی جی سلنڈر فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ  روس سمیت جہاں سے بھی سستا تیل اور گیس ملے، ہم  لینے کے لیے تیار ہیں۔