اہم برطانوی وزرا کے بعد وزیراعظم لزٹرس نے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

412

لندن: برطانیہ میں وزیر خزانہ اور وزیر داخلہ کے بعد وزیراعظم نے بھی اپنے عہدے سے استعفا دینے کا اعلان کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ڈیڑہ ماہ پہلے ہی برطانیہ کی منتخب ہونے والی خاتون وزیر اعظم لزٹرس نے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے اچانک استعفا دینے کا اعلان کردیا۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ لزٹرس صرف 44 روز ہی اپنے عہدے پر رہ سکیں۔ وزیراعظم نےا پنے اعلان میں کہا کہ وہ نئے وزیراعظم کے آنے تک کام کرتی رہیں گی۔

لزٹرس نے سابق وزیراعظم برس جانسن کی حکومت کے خاتمے کے بعد گزشتہ ماہ 6 ستمبر کو وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا اور اب وہ 1827ء کے بعد برطانیہ کی مختصر ترین مدت تک اس عہدے پر رہنے والی شخصیت بن گئی ہیں۔

واضح رہے کہ خاتون برطانوی وزیراعظم لزٹرس کی کابینہ کے وزیر خزانہ اور  وزیر داخلہ پہلے ہی اپنے عہدوں سے مستعفی ہوچکے ہیں، جس کے بعد خود ان کا اپنا استعفاسامنے آ گیا ہے۔ عالمی صورت حال پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم لزٹرس کے لیے اہم وزرا کی جانب سے استعفے دیے  جانے کے بعد مشکل صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔ لزٹرس کو مارکیٹ اور معیشت کے حوالے سے کیے گئے فیصلوں پر شدید تنقید کا سامنا تھا۔