اسٹیٹ بینک کا شرح سود 15فی صد برقرار رکھنے کا فیصلہ

328

کراچی: اسٹیٹ بینک نے بنیادی شرح سود 15 فی صد برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے رواں مالی سال کی تیسری مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا ہے اور شرح سود 2 ماہ تک 15 فیصد برقرار رکھی جائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ مانیٹری پالیسی میں بھی شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی، اسٹیٹ بینک کے مطابق اقتصادی سرگرمیوں میں کمی کے ساتھ مہنگائی میں بھی کمی آرہی ہے، جاری کھاتوں کے خساروں میں بھی کمی آرہی ہے۔

حالیہ سیلاب نے میکرو اکنامک مںظر نامے کو تبدیل کر دیا ہے، سیلاب کے اثرات کا مکمل جائزہ لیا جارہا ہے۔

مرکزی بینک کی جانب سے مزید کہا گیا کہ سیلاب کے تناظر میں موجودہ مانیٹری پالیسی ترقی کو برقرار رکھنے میں توازن قائم کریگا۔ اشیائے خورونوش کی رسد میں کمی سے مہنگائی مزید بڑھ سکتی ہے، معاشی ترقی کے امکانات کمزور ہوگئے ہیں۔