بختاور بھٹونے دوسرے بیٹے کانام رکھ دیا

328

دبئی : آصف علی زرداری اور بینظیر بھٹو کی بڑی بیٹی، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو نے اپنے دوسرے بیٹے کا نام سجاول رکھ دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بختاور بھٹو نے بیٹے کا نام شیئر کیا۔ انسٹاگرام پر انہوں نے دوسرے بیٹے کا نام میر سجاول محمود چوہدری تحریر کیا ہے۔

گزشتہ روز بختاور بھٹونے سوشل میڈیا پر دوسرے بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دی اور اللہ کا شکر ادا کیا۔ٹوئٹ میں بختاور نے تاریخ گزشتہ روز 5 اکتوبر 2022 کی درج کی۔