رواں برس روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 16کروڑ 80لاکھ ڈالر جمع

241

کراچی: اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے کہا گیا کہ ستمبر 2022ءمیں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 16کروڑ 80لاکھ ڈالر جمع کئے گئے۔

 اگست 2022کے مقابلے میں ستمبر میں 10.16فیصد کی کمی ہوئی ، اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں مجموعی طور پر 15ارب 14کروڑ 90لاکھ ڈالر آچکے ہیں۔

 آغاز سے اب تک 4لاکھ 72ہزار 23نئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھولے جاچکے ہیں، ستمبر 2022میں27ہزار917نئے اکاؤنٹس کھولے گئے ۔