آئندہ ہفتے کراچی میں گرمی بڑھنے کا امکان

295
آئندہ ہفتے کراچی میں گرمی بڑھنے کا امکان

کراچی: آئندہ 5 سے 6 دن تک موسم معتدل رہنے کا امکان ہے جبکہ 6 یا 7 اکتوبر سے شہر میں گرمی بڑھنے کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق بھارتی گجرات میں پوسٹ مون سون سسٹم سے سمندری ہوائیں متاثر ہونے کا امکان ہے۔

انہوںنے کہا کہ مغربی ہواؤں کا معتدل سسٹم 48 سے 72 گھنٹوں تک اثر انداز رہ سکتا ہے، سسٹم کے تحت خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، بالائی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  اتوار تک سسٹم کی شدت رہنے کا امکان ہے۔

شمالی علاقوں اور پہاڑوں پر برفباری بھی ہوسکتی ہے، پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے، اکتوبر میں 4 سے 5 مغربی ہواوں کے سسٹم شمالی حصے پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

موسمیاتی تجزیہ کار نے کہا کہ اکتوبر میں1 سے 2 مغربی ہواوں کے سسٹم سندھ اور بلوچستان پر اثر انداز ہو سکتے ہیں، جنوب مشرقی سندھ اور ساحلی علاقوں میں بارش کے 1 سے 2 سسٹم آسکتے ہیں۔