کراچی کے ماہی گیروں کی چاندی، قیمتی مچھلی جال میں پھنس گئی

590
precious fish

کراچی: کھلے سمندر میں شکار کے دوران ماہی گیروں کے جال میں قیمتی ہیرا مچھلی کا جھنڈ پھنس گیا۔

ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر کمال شاہ کے مطابق گہرے سمندر میں مچھلی کے شکار پر جانے والےابراہیم حیدری کے ماہی گیروں کی اس وقت چاندی ہوگئی، جب کراچی کے ساحل کے قریب دوران شکار ان کے جال میں ہیرا مچھلی کا جھنڈ پھنس گیا۔

کمال شاہ کے مطابق ماہی گیروں کے ہاتھ لگنے والی ہیرا مچھلی کی مالیت لاکھوں روپے ہے، جو ان دنوں 600 سے 700 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے جبکہ موسم سرما میں اس کی طلب بڑھنے پر قیمت 1300 روپے فی کلو تک پہنچ جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سمندر میں شکار کے دوران ہیرامچھلی نایاب ہونے کے سبب بہت کم ماہی گیروں کے جال میں پھنستی ہے۔