مصری خاتون کا طلاق منانے کا انوکھا انداز، شادی کا جوڑا جلا ڈالا

651
celebrating divorce

قاہرہ: مصری میں ایک خاتون نے شوہر سے طلاق لیکر انوکھے انداز میں طلاق کا جشن بھی منا ڈالا اور سب کو حیران کردیا۔ طلاق منانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی اور صارفین نے اس پر حیرانی کے اظہار کے ساتھ ملا جلا ردعمل دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق  سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرتی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون طلاق کا جشن مناتے ہوئے اپنے شادی کے جوڑے کو آگ لگا رہی ہے۔ ایک صحرا میں خاتون لباس کو نذر آتش کرتے ہوئے کہ رہی ہے  میں نے اپنی یادوں اور شادی کے لباس کو جلا دیا، اللہ کے حکم سے اب میں ایک نیا آغاز کررہی ہوں۔ سوشل میڈیا صارفین خاتون کی حمایت اور مخالفت کرتے نظر آئے۔

ھبہ نے دوسری لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی زندگی کے ساتھی کے انتخاب میں جلدی نہ کریں اور والدین کے مشورہ پر عمل پیرا ہوں تاکہ ایسے شوہر کا انتخاب کیا جاسکے جس کے بعد علیحدگی، طلاق اور خاندان کی تباہی کا نتیجہ سامنے نہ آئے۔