الیکشن ہماری مرضی سے ہوں گے، سربراہ جے یو آئی

316
Sharia matters

 اسلام آباد :جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک فتنے سے ہمارا واسطہ ہے جسے ہم کچل چکے ہیں،پہلے کہتا تھا آرمی چیف کو رخصت کرو اب کہتا ہے ایکسٹینشن دو۔

مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ  آرمی چیف کی تعیناتی شہباز شریف کریں گے،اب عمران خان کہتا ہے میں کال دوں گا، حکومت کو مزید وقت نہیں دے سکتا، عمران خان سے وقت مانگا کس نے ہے؟ الیکشن ہماری مرضی سے ہوں گے، آپ آئیں، حکیم ثناء اللہ انتظار میں بیٹھا ہے، تحریک انصاف سیاسی جماعت نہیں یہ ایک فتنا ہے روزانہ بونگیاں مار کر اپنی اصلیت آشکار کررہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آزادی آزادی کی بات کرنے والے سابق وزیراعظم نے اسلام آباد میں موجود ہونے کے باوجود کس دباؤ کے تحت ڈاکٹر عبد القدیر کے جنازے میں شرکت نہیں کی، امریکیوں سے خفیہ ملاقاتیں اور انکی ڈکٹیشن پر عمل کرنے والا غلاموں کا غلام پاکستانی قوم کو بے وقوف بنا رہا ہے۔

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ اسرائیل بھارت اور امریکہ سے ڈالر وصول کرکے ملک ،فوج اور اداروں کے خلاف سازش کررہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ خود اسکی جماعت کے رہنما نے اسکی چوری پکڑی اور الیکشن کمیشن نے اسے چور ثابت کیا ۔

انہوں نے کہا کہ آسیہ ملعونہ کو رہا کرکے اس پر فخر کرنے آور بین الاقوامی ایجنڈے پر عمل کرنے والا غلام نہیں توکیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو ٹائم دینے والے عمران خان سے ہم اقتدار چھین کر اس کا ٹائم ختم کردیا اب وہ 2023 کا انتظار کریں ،الیکشن بھی ہماری مرضی سے ہونگے اور آرمی چیف کا تقرر بھی حکومت اور وزیراعظم کی مرضی سے ہوگا ۔