آرمی چیف تعیناتی کا فیصلہ نواز شریف کے مشورے سے کرینگے، خرم دستگیر

269
army chief

گوجرانوالہ: وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ برطانیہ میں موجود مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے مشورے سے کریں گے۔

گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ کے نظام میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی، جن لوگوں کے گھر سولر لگے ہیں ان کیلئے کوئی تبدیلی نہیں، اکتوبر سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں کمی آئیگی۔

سپہ سالار کی تعیناتی کے حوالے سے انہوں نے دعوی کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ لندن میں موجود مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے مشورے سے کریں گے۔وفاقی وزیر نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہاکہ یہ جتنی مرضی ملاقاتیں کرلیں، آخر فیصلہ وزیراعظم نے کرنا ہے۔