چولستان میں 20ہزار مقامی کاشتکاروں کو سرکاری اراضی دینے کا اعلان

186

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی نے چولستان میں 20ہزار مقامی کاشتکاروں کو سرکاری اراضی دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عارضی کاشت کیلئے اراضی دینے سے علاقے میں معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ چولستان کے کاشتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے ،ہمارے اقدام کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے۔

وزیراعلیٰ پرویز الہی کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلی نے چولستان میں 20ہزار مقامی کاشتکاروں کو سرکاری اراضی دینے کا منصوبہ بنادیا ہے۔ اس موقع پر پرویز الہی نے کہا کہ 5سالہ عارضی کاشت کیلئے20 ہزار کاشتکاروں کوشفاف قرعہ اندازی کے ذریعے اراضی الاٹ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پہلے فیز کی الاٹمنٹ کے لئے قرعہ اندازی پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ذریعے ہوگی اور مزید 5ہزار کاشتکاروں کو دوسرے فیز میں چولستان میں عارضی کاشت کے لئے اراضی دی جائے گی۔