حالیہ سیلاب سے سندھ میں زراعت کو کتنا نقصان پہنچا، رپورٹ شائع

434

کراچی:حالیہ سیلاب سے سندھ میں زراعت کوکتنا نقصان پہنچا، عالمی ادارے نے رپورٹ شائع کردی۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ سندھ کو چاول، کپاس اور گنے کی مد میں ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا، 22 سے 28 اگست تک سندھ کا 18 فیصد حصہ پانی میں ڈوبا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں چاول کی 80، گنے کی 61 اور کپاس کی 88 فیصد فصل تباہ ہوئی، چاول 543 ملین ڈالر، کپاس 485 ملین ڈالر اور گنے کی فصل کو 273 ملین ڈالر کا نقصان ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں ٹماٹر، پیاز اور مرچ کی مد میں 374 ملین ڈالر کا نقصان بھی اٹھانا پڑا، سندھ میں 42ہزار273 جانور بھی ہلاک ہوئے جسکی مد میں 13 ملین ڈالر کا نقصان ہوا۔