امریکہ کا سیلاب زدگان کیلئے 30ملین ڈالر کے سامان کی فراہمی کا اعلان

295
dollars

امریکی وزیرخارجہ کے مشیر ڈیرک شولے نے کراچی کی جامعہ اسلامیہ کا دورہ کیا، پاکستان میں سیلاب زدگان کے لئے 30ملین ڈالر کے ضروری سامان کی فراہمی کا اعلان بھی کیا۔

امریکی وزیرخارجہ کے مشیر ڈیرک شولے نے کراچی کی جامعہ اسلامی مسجد کے امدادی کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے کہ قدرتی آفت کی زد میں آنے والے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے آج تمام کمیونیٹیز بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں جس میں سول سوسائٹی کا ایک لازمی جز ہے ،پاکستانی عوام پر جو سانحہ ہوا ہے وہ افسوسناک ہے۔

ڈیرک شولے کا کہنا تھا کہ امریکہ اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہے، امریکہ پاکستان میں سیلاب سے تباہ کاریوں کا جائزہ بھی لے رہا ہے اور حکومت کے شانہ بشانہ ہے، انسانی خدمت کے اس کار خیر میں30ملین ڈالرز کی امداد کر رہا ہے اس کے علاوہ 11لاکھ ڈالرز کے براہ راست شدید متاثرین کو پہنچائی جا چکی ہے۔