اٹلی میں توانائی کا شدید بحران، بجلی کی قیمت میں 500 فیصد اضافہ

415

روم : یورپی ملک اٹلی میں توانائی کا بحران شدت اختیار کر گیا، تیل کے ذخائر بھی کم ہوتے جا رہے ہیں، اس صورتحال میں بجلی کی قیمتیں بہت زیادہ بڑھ چکی ہیں،بجلی کے گھریلو صارفین کے بلوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوگیا ہے،

روس کی جانب سے بھی اب ویسے گیس کی سپلائی جاری نہیں جیسے جنگ سے قبل کی جاتی تھی،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپ میں انرجی کا بحران جاری ہے، اٹلی میں بجلی کی قیمتیں 500فیصد بڑھا دی گئی ہیں جس سے عوام شدید ذہنی اذیت کا شکارہیں،

بجلی، پٹرول اور گیس کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں، مقامی ہوٹل، ریستورانوں اور گھروں میں بجلی کے بلب کے بجائے موم بتیاں جلانا شروع کردی گئی ہیں،

اٹلی کی وزارت ماحولیاتی منتقلی کی جانب سے جاری کردہ ایک دستاویز کے مطابق اٹلی سردیوں کے موسم میں کوئلے کے استعمال کو بڑھا کر ملک بھر میں حرارت پیدا کرنے کی کوشش کرے گا،اس کے علاوہ قدرتی گیس کی کھپت میں کمی کو ہدف بنا رہا ہے

چونکہ اٹلی کو توانائی کی درآمدات کے لیے ایک سال پہلے کی نسبت دگنی قیمت ادا کرنے کے امکان کا سامنا ہے،اقدام کے تحت اٹلی کا مقصد مارچ تک گیس کی کھپت میں 8.2 بلین کیوبک میٹر کی کمی کرنا ہے تاکہ یورپی یونین کے 15فیصد کمی کے ہدف کو پورا کیا جاسکے۔