یوم دفاع  کے موقع پر مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی کی تقریب

309

لاہور:یوم دفاع و شہدا کی مناسبت سے مزار اقبال پر پاکستان رینجرز پنجاب کے زیر اہتمام تقریب منعقد کی گئی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز پنجاب میجر جنرل سید آصف حسین نے مزار اقبال پر حاضری دی ہے۔ڈائریکٹر جنرل نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یوم دفاع کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز تبدیلی کی تقریب

 ڈی جی رینجرز نے شہدا ء کی قربانیوں پر روشنی ڈالی اور علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

 واضح رہے کہ جنگ ستمبر کے غازیوں اور شہیدوں نے جرات و بہادری کی وہ لازوال داستانیں رقم کیں جو رہتی دنیا تک یاد رہیں گی، جنگ میں بھارت کو ہر محاذ پر منہ کی کھانی پڑی تھی، پاکستانی فوج نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے آج 6 ستمبر کے دن ہی دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملایا تھا، شاہینوں نے آج ہی کے دن لاہور میں دشمنوں کے ٹینکوں کو تباہ کیا تھا ۔