سیاسی شعور کی حامل اقوام ہی غلامی کی بیڑیاں توڑتی ہیں، عمران خان

246

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان بدل چکا اور سیاسی طور پر کہیں آگے بڑھ چکا ہے، سیاسی شعور کی حامل اقوام ہی فِکر و وجود پر پڑی غلامی کی بیڑیاں توڑتی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کا فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کے انتخابات نہ کروانے کی دوسری بڑی وجہ یہ ہے کہ نومبر میں نیا آرمی چیف آنے والا ہے، یہ ڈرتے ہیں کہ یہاں کوئی تگڑا اور محب وطن آرمی چیف آگیا تو وہ ان سے پوچھے گا، اس ڈر سے یہ حکومت میں بیٹھے ہیں کہ اپنی پسند کے آرمی چیف کا تقرر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران فیصل آباد میں یہ ہمارا دوسرا جلسہ تھا، ہمارا یہ اجتماع پہلے جلسے سے بھی بڑا تھا۔

عمران خان کے بیان پر وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری نے شدید تنقید کرتے ہوئے اسے ملک دشمن ایجنڈے سے تشبیہ دی تھی۔

عمران خان نے مزید لکھا کہ پاکستان بدل چکا اور سیاسی طور پر کہیں آگے بڑھ چکا ہے، سیاسی شعور کی حامل اقوام ہی فِکر و وجود پر پڑی غلامی کی بیڑیاں توڑتی ہیں۔