ترکیہ سے سیلاب متاثرین کی امداد جاری، ایک اور طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا

394

اسلام آباد: برادر اسلامی ملک ترکیہ کی جانب سے پاکستان میں سیلاب کی بدترین تباہ کاریوں کے دوران متاثرین کے لیے امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے آج ایک اور طیارہ امدادی سامان لے کر اسلام آباد پہنچ گیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ترکیہ ائرفورس کے امدادی سامان لانے والا طیارہ اسلام آباد ائرپورٹ پر اترا، جہاں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور شیری رحمان نے امدادی سامان وصول کیا۔ ترکیہ نے متاثرین سیلاب کی امداد کے لیے ادویہ، اشیائے خور و نوش، ٹینٹ، خیمے اور دیگر سامان ارسال کیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں سیلابی کی تباہ کاریوں کی وجہ سے اندرون و بیرون ملک سے نقد اور اشیا کی صورت میں امداد وصول ہو رہی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترکی کی جانب سے اب تک 11 طیارہ پاکستان امدادی سامان پہنچا چکے ہیں جب کہ بذریعہ ٹرین سیلاب متاثرین کے لیے بھی امداد آنے کا سلسلہ جاری ہے۔