پاک سوزوکی نے کسٹمرز کو گاڑیوں کی ڈیلوری دینے سے معزرت کرلیا

315
پاک سوزوکی نے کسٹمرز کو گاڑیوں کی ڈیلوری دینے سے معزرت کرلیا

لاہور:پاک سوزوکی نے ڈالر کی قدر میں کمی اور درآمدات میں درپیش مشکلات کی وجہ سے اپنے کسٹمرزکو بروقت گاڑیوں کی ترسیل سے معذرت کرلی ہے۔

کمپنی کی جانب سے کسٹمرز کے نام جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ مئی 2022 تک باوجود ان مشکلات کے کسٹمرز کو گاڑیوں کی ڈیلوری دی گئی لیکن جون کے بعد سے شیڈول متاثر ہوگیا ہے۔

پاک سوزوکی کے پیغام کے بعد گاڑیوں کی بکنگ کے بعد کئی ماہ سے گاڑیوں کی ڈیلوری کے انتظار میں بیٹھے کسٹمرز میں مایوسی چھاگئی ہے۔

آٹو ڈیلرز کے مطابق گاڑیوں کی بروقت ڈیلوری تو کمپنیاں پہلے بھی نہیں دے رہی تھیں۔ تمام ہی کمپنیوں کی بکنگ کے بعد ڈیلوری کا عرصہ سات،آٹھ ماہ تک پہنچ چکا ہے۔

آٹو ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایچ ایم شہزاد کے مطابق آٹو اسمبلرز نے شہریوں سے بکنگ کی مد میں 300 ارب روپے جمع کئے ہوئے ہیں اور اس رقم کو وہ بینک میں رکھ کر منافع کما رہے ہیں اورکسٹمرز کو بے وقوف بنایا جارہا ہے۔