اینٹی انکروچمنٹ حکام نے حلیم عادل کو حراست میں لے لیا

329

کراچی: اینٹی انکروچمنٹ حکام نے ضمانت منسوخی کے بعد پی ٹی آئی رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحلیم عادل کو حراست میں لے لیاہے، حلیم عادل شیخ پر سرکاری زمین پر قبضے کا الزام ہے۔

اینٹی انکروچمنٹ ٹربیونل میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے حلیم عادل شیخ کی ضمانت منسوخ کردی، اینٹی انکروچمنٹ حکام نے حلیم عادل  کو حراست میں لے لیا۔

دوران سماعت اینٹی انکروچمنٹ نے عدالت کو بتایا کہ حلیم عادل شیخ پر سرکاری زمین پر قبضہ کا الزام ہے۔ ملزم تحقیقات میں شامل نہیں ہو رہے ہیں۔ 12 نوٹسز کے باوجود حلیم عادل شیخ بیان ریکارڈ کرانے نہیں آئے۔

عدالت نے اینٹی انکروچمنٹ حکام اور ملزم کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد حلیم عادل شیخ کی ضمانت منسوخ کردی۔