سونے کی فی تولہ قیمت میں 5700 روپے کا اضافہ

334
global market

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5700 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھا وایک لاکھ 39 ہزار 900 روپے ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 4 ہزار 887 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 19 ہزار 942 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھا ؤ 2 ڈالر بڑھ کر 1777 ڈالر فی اونس ہے۔