امریکہ میں منکی پاکس کے مصدقہ کیسز 10ہزار سے متجاوز

443
Denmark approves

لاس اینجلس: امریکہ میں منکی پاکس کے مصدقہ کیسز 10ہزار سے تجاوز کرتے ہوئے بدھ کو 10ہزار392 تک پہنچ گئے ہیں۔

سنٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن(سی ڈی سی)کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق بدھ کوملک بھر میں منکی پاکس کے 1ہزار 391 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوئے،جو 17 مئی کو پہلا کیس رپورٹ ہونے کے بعد پہلی دفعہ ایک ہزار سے زیادہ کیسز ہیں۔

امریکہ میں منکی پاکس کے تصدیق شدہ کیسز اب بھی دنیا بھر کے31ہزار800 کیسز کا تقریبا 30 فیصد ہیں حالانکہ ملک کی آبادی دنیا کی آبادی کے محض 5 فیصد سے بھی کم ہے۔