بلوچستان میں مون سون بارشوں کے چوتھے اسپیل کا آغاز ،ندی نالوں میں طغیانی آگئی

255

  کوئٹہ:  بلوچستان میں مون سون کا چوتھا اسپیل شروع ہوتے ہی بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔

 بلوچستان میں مون سون کے 3 اسپیلز کے بعد اب چوتھا اسپیل شروع ہوگیا ہے، اور رات گئے مختلف علاقوں میں شدید بارش ہوئی۔ ابھی چوتھے اسپیل کا آغاز ہی ہوا ہے کہ خضدار، دکی اور بولان کے نالوں اور دریا ں میں طغیانی آگئی ہے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے کے جاری الرٹ کے مطابق چوتھا اسپیل 13اگست تک جاری رہے گا، جب کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سبی، ژوب، مکران رخشاں ڈویژنز میں شدید بارشیں ہوں گی۔ واضح رہے کہ مون سون کے گزشتہ تین اسپیلز کے دوران بلوچستان میں اب تک 176 افراد جاں بحق، 75 زخمی ہوچکے ہیں، شدید بارشوں کے باعث 18ہزار 87 مکانات، 16 پلوں 6 قومی شاہراہوں کو نقصان پہنچا ہے، جب کہ 24 ہزار کے قریب مویشی سیلاب میں بہہ گئے ہیں۔