یزیدی نظریه قیامت تک رسوا رہے گا، لیاقت بلوچ

415

لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ اسلام نے ملوکیت کی بجائے خلافت کا نظام عطا کیا ہے. یزید کو تمام اسلامی روایات، قیادت و امارت کے اصول پامال کرکے ریاستی قوت کے ساتھ مسلط کیا گیا۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ اس عظیم خرابی کے اثرات آج تک ملت اسلامیہ پر قائم ہیں،امام عالی مقام حسین رضی اللہ عنہ نے اسلام کی روح کے مخالف آمرانہ فیصلوں، اسلامی ریاست کے بنیادی اصولوں کی حفاظت اور باطل کے مقابلہ میں حق کا علم بلند کرنے کے لیے گردن کٹادی۔

انہوں نے کہاکہ  پورا خاندان کٹادیا لیکن باطل نظام کو قبول نہ کیا. یزیدی نظریہ قیامت تک رسوا رہے گا اور اسلامی انقلاب کا حسینی نظریہ ہمیشہ سلامت رہے گا، شہدائے اسلام کی عظیم قربانیاں اتحاد امت کا ذریعہ بنائی جائیں. خاتم الانبیا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے براہ راست تربیت یافتہ اہلِ بیت، خلفائے راشدین، صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین کا تقدس قائم رکھا جائے، دل آزاری، فتنہ پروری، فرقہ واریت اور تکفیری اتحادِ کے لیے زہرِ قاتل ہے.

لیاقت بلوچ نے کہا کہ علما، خطبا، ذاکرین، نوحہ خواہاں دینی مشترکات، عظیم مقصد، اتحاد و وحدت کا اسلوب اختیار کریں، آج عالمِ اسلام کی کمزوریوں اور انتشار کی وجہ سے فلسطین کے مظلوم فلسطینی صیہونیت کے ظلم اور کشمیری ہندو فاشزم کا شکار ہیں. خونِ مسلم ارزاں ہے. اتحاد، اتفاق اور وحدت ہی ملتِ اسلامیہ کی طاقت ہے۔