مریم نواز نے پاک فوج کے شہدا کے خلاف سوشل میڈیا مہم کو شرمناک قرار دیدیا

534
resolve stronger

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق پاک فوج کے شہدا کے خلاف سوشل میڈیا مہم کو شرمناک قرار دیدیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق لسبیلہ میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کریش ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم پر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ شہدا کے خلاف اس قسم کی مہم شرمناک ہے۔ اس قسم کی مہم سے نا صرف شہدا کی فیملیز کا دل کٹ کر رہ گیا بلکہ پوری قوم کے جذبات مجروح ہوئے۔

سوشل میڈیا پر ہیلی کاپٹر کریش کے حوالے سے پراپیگنڈا سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے لکھا کہ اس کے ذمہ دار صرف پی ٹی آئی ٹرولز نہیں، وہ فتنہ ہے جو بیرونی ایجنٹ بن کر ہمارے ملک پر مسلط کیا گیا ہے۔

ن لیگی نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ شہدا کے خلاف اس قسم کی کمپین شرمناک ہے، اس قسم کی مہم  سے نا صرف شہدا کی فیملیز کا دل کٹ کر رہ گیا بلکہ پوری قوم کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔