الیکشن کمیشن کا فیصلہ عمران خان کے خلاف جرائم کی تصدیق ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

234
confirmation

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کافیصلہ عمران خان کے خلاف جرائم کی تصدیق ہے ، فارن فنڈنگ اور منی لانڈرنگ آٹھ سال بعد پکڑا گیا۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان صادق اور امین نہیں رہے۔ عمران خان پارٹی چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دیں۔ عمران خان نے اسرائیل، بھارت، امریکہ اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک سے فنڈز حاسل کئے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے غیر قانونی فنڈنگ سے ملک میں فتنہ برپا کیا۔ عمران خان نے جانتے ہوئے 351غیر ملکی کمپنیوں اور 34غیر ملکیوں سے فنڈز لئے۔