حکمرانوں کے کارخانے چل رہے ہیں، غریب کا خانہ خراب ہوگیا، شیخ رشید

388
 اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد میں ڈیڈ لاک آچکا، وزیر داخلہ

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمن کے دھمکی آمیز بیان مزید انتشار پیدا کریں گے،حکمرانوں کے ذاتی کارخانے ٹھیک چل رہے ہیں،غریب کے گھر کا خانہ خراب ہو گیا ہے۔

شیخ رشید نے کہاکہ چاکلیٹ بیچنے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ آٹے اور گھی کا قحط پڑنے والا ہے۔3روپے پیٹرول میں کمی اور9روپے ڈیزل میں اضافہ قوم کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ حکمرانوں کے ذاتی کارخانے ٹھیک چل رہے ہیں۔غریب کے گھر کا خانہ خراب ہو گیا ہے، خام مال پر پابندی سے برآمدات 25 فی صد کم ہو گئی ہیں۔جب 38 فی صد مہنگائی بڑھے گی۔

 شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فارن ریزرو کم ہوں گےتو افراط زر ہی نہیں، معیشت کا پہیہ بھی جام ہو جائے گا، اگر ہمت ہے تو وزرا پی ڈی ایم کے اجلاس کے بجائے عوام میں جا کر اپنی صفائی پیش کریں۔ہر مہینے 200 فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں اور 100 فی صد کرائم بڑھ گیا ہے۔