پٹرول 3 روپے سستا ہونے پر سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز وائرل

432
petroleum products

اسلام آباد : پاکستان میں پیٹرول 3 روپے سستا ہونے پر سوشل میڈیا پر ایک بار پھر دلچسپ میمز وائرل ہوگئیں۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 227 روپے 19 پیسے فی لیٹر ہوگئی تاہم سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہوئی تو صارفین نے اعتراض کیا کہ تین روپے پیٹرول سستا کرنے سے کیا ہوگا۔

اس کے علاوہ کچھ صارفین نے دلچسپ میمز بھی بنائیں اور تبصرے بھی کیے۔حماد نامی صارف نے ایک شخص کی تصویر شیئر کی جس میں وہ سمندر کنارے کیلوں سے لہریں روکنے کی ناممکن کوشش کررہا ہے۔

حماد نے اس صورتحال کی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے مماثلت ظاہر کی۔صارف نے کہا کہ مفتاح اسماعیل بالکل اسی طرح پیٹرول کی قیمت کم کرکے پاکستان کی معیشت بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

گل ریز نامی صارف نے اداکار رجنی کانتھ کے چہرے کے تاثرات کی تصاویر شیئر کیں اور کہا مفتاح اسماعیل کی اس وقت یہ ہی حالت ہے۔