تاجروں کی چیئرمین ایف بی آر سے ملاقات، بجلی بلوں میں عائد ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ

264
demand withdrawal

اسلام آباد: مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری کی قیادت میں تاجر رہنمائوں کے ایک وفد نے  چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد سے ملاقات کی اور انھیں ملک بھر کے بجلی کے بلوں میں لگائے گئے ریٹیل فکس ٹیکس پر تا جر رہنمائوں کی تحفظات سے آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ یہ ٹیکس فوری طور پر واپس لیا جائے۔

 تاجر برادری نے چیئرمین ایف بی آر کو بتا یا کہ ملک بھر کے گوداموں اور بجلی کے بند میٹرز حتی کہ ایک یونٹ بجلی استعمال نہ کرنے والے اور چند سو کے بلز پر بھی ماہانہ چھ ہزار سیلز ٹیکس لگا دیا گیا ہے، جبکہ بجلی کے بلوں پر تاجر پہلے ہی انکم ٹیکس،سیلز ٹیکس اور دیگر ٹیکس ادا کر رہے ہیں،ان ٹیکسز کے ساتھ یہ اضافی ٹیکس عائد کرنا سراسر ظلم ہے، لہذا فکس ٹیکس کو فی الفور ختم کیا جائے بصورت دیگر ملک بھر کے تاجر بجلی کے بل جمع نہیں کروائیں گے۔ ملا قات میں مرکزی تنظیم تاجران پنجاب کے صدر شرجیل میر،ترجمان راجہ ضیاء احمد اور سی بی آر کے ممبر آئی آر قیصر اقبال بھی مو جو د تھے ۔