آن لائن ٹیکسی میں مسافر بن کر گاڑی چھیننے کی وارداتوں کا انکشاف

305
Incidents of stealing

کراچی: شہر قائد میں گاڑیاں چھیننے والے ڈاکووؤں نے واردات کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا۔ مسافر بن کو کاریں چھینتے تھے۔ گرفتار ملزمان نے اہم انکشاف کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اے وی ایل سی کراچی کے عملے نے کاریں چھیننے والے2 ملزمان کو گرفتارکرلیا جنہوں نے دوران تفتیش اہم راز اگل دیئے۔

اینٹی کار لفٹنگ سیل کے ایس ایس پی طارق نواز نے بتایا کہ مسافروں کی شکل میں شہر میں نیا ڈکیت گروہ سرگرم ہوگیا، ڈکیت آن لائن ٹیکسی سروس بک کراکر واردات کرتے ہیں۔

اے وی ایل سی افسر کے مطابق ملزمان آن لائن ٹیکسی میں مسافر بن کرسوار ہوتے ہیں اور اسلحہ کے زور پر ڈرائیورسے گاڑیاں چھین لیتے ہیں۔ رواں ماہ نجی ٹیکسی سروس کی دو کاریں بک کروا کر چھین لی گئی تھیں، ملزمان نے گلستان جوہر اور گلشن اقبال سے گاڑیاں بک کروائیں اور لے کر فرار ہوگئے۔

اینٹی کار لفٹنگ سیل کے ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان سے دونوں کاریں اور ایک پستول بر آمد کرلیا گیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔