سندھ اور بلوچستان کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہونے کی خبروں میں صداقت نہیں، این ایچ اے

313

کراچی: نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے بارشوں اور پل منہدم ہونے کے باعث سندھ اور بلوچستان کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہونے کے حوالے سے جاری خبروں کی تردید کردی گئی ہے۔

ترجمان نیشنل ہائی وے کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہو جانے کی خبروں میں صداقت نہیں ہے۔ شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے حب پل منہدم ہوگیاہے،تاہم حب بائی پاس کو متبادل محفوظ راستے کے طور پر استعمال کیا جارہاہے۔

ترجمان نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مطابق حب بائی پاس 11 کلومیٹرطویل ہے، جو موضع بیروٹ(مکی مسجد) سے شروع ہوکر کسٹم چیک پوسٹ پر قومی شاہراہ سے ملتا ہے۔ وضاحتی بیان کے مطابق  نئے پل کی تعمیرکے لیے ماہرین سے مشاورت کا عمل شروع کردیا گیا۔