طبی چیلنجز سے نمٹنے کیلیے امریکا سے تعلقات ضروری ہیں، وفاقی وزیر صحت

343

واشنگٹن : امریکا میں وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی زیرقیادت پاکستان اور امریکا کے درمیان ہیلتھ ڈائیلاگ شروع ہوگئے۔

وزیرصحت نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا نے صحت کے شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہارکیا ہے، وبائی امراض اور صحت کے تحفظ کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے پاک امریکہ اشتراک بہت ضروری اور اہم ہے۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ امریکی فوڈ اینڈ درگ ایڈمنسٹریشن اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔یو ایس ایڈ نے پاکستان میں ویکسینیشن کیلئے اضافی طور پر 20ملین ڈالر کی فراہمی کا وعدہ کیا ہے۔

پاکستان اور امریکا حفاظتی ٹیکہ جات غزاییت زچہ بچہ کی صحت نوزائیدہ بچوں کی زندگیاں بچانے سرحد پار صحت کے تحفظ میں تعاون میں پیش رفت کریں گے، دونوں ممالک نے پاکستان میں بیماریوں پر قابو پانے کیلئے سینٹر کی تشکیلِ و ترقی کیلئے مشترکہ کوششیں شروع کر دی ہیں۔امریکی سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول پاکستان میں بیماریوں کے ڈیٹا سینٹر کی مضبوطی کیلئے پاکستان قومی ادارہ صحت کی مدد کرے گا۔