ڈنمارک کاآبلہ بندر ویکسین متحدہ عرب امارات کو دینے کا فیصلہ

390
vaccine

یورپی کمیشن نے ڈ نمارک بائیو ٹیک کمپنی کی تیار کردہ آبلہ بندر ویکسین متحدہ عرب امارات کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے ڈاکٹروں نے آبلہ بندرسے نمٹنے کے لیے یورپی کمیشن کی طرف سے ویکسین فراہمی کی منظوری کی تعریف کی ہے اور کہا ہے دنیا میں اس پھیلتی اس مرض سے بچاو میں یہ فیصلہ مفید ثابت ہو گا۔

یورپی کمیشن کا یہ فیصلہ عالمی ادارہ صحت کے اس اعلان سے محض ایک دن بعد سامنے آیا ، جس میں عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیاکہ آبلہ بندرکے پھیلاو کی وجہ سے عالمی سطح پر ایمرجنسی لگانے کی ضرورت ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق دبئی برین اینٹر نیشنل ہسپتال میں انٹرنل میڈیسن سپیشلسٹ ڈاکٹر احمد رضا خان نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ڈنمارک میں تیار کردہ ویکسینیشن ہمارے لیے آبلہ بندر سے لڑنے میں ایک نئی امید ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کی کلینیکل پریزنٹیشن کے مطابق آبلہ بندربھی چیچک کی طرح کی ہے۔ دونوں کی علامت میں مماثلت پائی جاتی ہے، دونوں میں بخار کے علاوہ جسم پر سوجن ، دھبے اور زخم بن جاتے ہیں ۔