کراچی: گزشتہ مالی سال میں ٹیکس جمع کرانے کا نیا ریکارڈ قائم

466
لارج ٹیکس پیئرز کراچی آفس نے ریونیو وصولی میں بڑاسنگ میل عبور کرلیا۔

کراچی: لارج ٹیکس پیئرز کراچی آفس نے ریونیو وصولی میں بڑاسنگ میل عبور کرلیا۔

لارج ٹیکس پیئرز کے جاری اعلامیے کے مطابق جولائی 2021ءسے جون 2022ءتک ایک کھرب 59ارب 5کروڑ روپے ٹیکس جمع کئے گئے۔

رواں سال اکٹھا کیا گیا ریونیو گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں 42فیصد زیادہ ہے۔ وفاقی حکومت کی طرف سے جولائی 2021ءسے جون 2022ءکے لیے ایک کھرب 44ارب 9کروڑ کا ہدف تھا۔ لارج ٹیکس پیئرز آفس کی جانب سے 146ارب مطلوبہ ہدف سے زیادہ جمع کیے گئے ہیں۔