گوگل نے میسجنگ ایپ بند کرنے کا اعلان کردیا

373

نیویارک: گوگل نے تقریبا ایک دہائی کے بعد اپنی میسجنگ ایپ ہینگ آوٹس کو بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ گوگل چیٹ پر منتقل ہوجائیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق گوگل نے اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ نومبر 2022 کے شروع میں ہینگ آوٹ سروس کو بند کیا جارہا ہے۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ صارفین کا چیٹ ڈیٹا خودکار طور پر ہینگ آوٹس سے گوگل چیٹ پر منتقل کردیا جائے گا۔اگر آپ اپنے فون یا ڈیسک ٹاپ پر ہینگ آوٹس کا استعمال کرتے ہیں، تو امکان ہے کہ جلد گوگل آپ کو چیٹ پر جانے کا اشارہ دے۔

واضح رہے کہ ہینگ آوٹس اصل میں گوگل پلس کا حصہ تھا جو کہ صارفین کو دوسروں تک پیغام بھیجنے اور انہیں ویڈیو کال کرنے کی سہولت فراہم کرتا تھا، بعد ازاں اسے دیگر سروسز کا حصہ بنا دیا گیا۔

گوگل نے 2020 کے آخر میں ہینگ آوٹس کے صارفین کے لیے متعدد تبدیلیوں کا اعلان بھی کیا تھا۔