گریڈ 22 تک کے ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دینے کا فیصلہ

641

اسلام آباد: سرکاری ملازمین کے لیے اچھی خبر سامنے آ گئی- حکومت نے تمام وزارتوں کے افسران اور ملازمین کو ایک مہینے کی بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے-

نجی ٹی وی کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوائی جانے والی سمری کے مطابق ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ گریڈ ایک تا 22 کے ملازمین کو دیا جائے گا۔ سمری کے مطابق وزارتیں ملازمین کو اعزازیہ کی ادائیگی کے اخراجات مختص شدہ بجٹ سے پورے کریں گی۔

اعزازیہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، سرمایہ کاری بورڈ، فیٹف سیکرٹریٹ اور کنٹرول جنرل آف اکاونٹس کے ملازمین کو بھی ملے گا،حتمی فیصلہ ای سی سی اور اس کے بعد وفاقی کابینہ کی منظوری سے ہوگا۔وزارت خزانہ کی طرف سے سمری کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوادی  گئی ہے۔