دوران ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کیلیے ماسک پہننا لازمی

339

کراچی: سندھ میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد آئی جی سندھ نے پولیس اہلکاروں کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر دوران ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کو فیس ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پولیس اہلکار کورونا ایس او پیز کے تحت 6 فٹ کا سماجی فاصلہ رکھیں، سینیٹائزر کا استعمال اور بار بار ہاتھ صاف لازمی دھوئیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دوران ڈیوٹی تھرمہ میٹر سے پولیس اہلکاروں کا جسم کا درجہ لازمی چیک کیا جائے۔اس حوالے سے آئی جی سندھ کے حکم پر سندھ پولیس کے ایڈیشنل آئی جی، ڈی آئی جیز کو حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ کراچی میں کورونا وائرس کیسز کی شرح 21 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔