پاکستان عافیہ صدیقی کا کیس ہر سطح پر لڑ رہا ہے، حنا ربانی کھر

306

اسلام آباد : قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ یہ کہنا بالکل درست نہیں کہ ہم تنہا ہیں،خارجہ پالیسی کے شعبے میں پاکستان کو بہت کامیابیاں ملی ہیں،عافیہ صدیقی کا کیس پاکستان ہر سطح پر لڑ رہا ہے۔

حنا ربانی نے کہا کہ ہر ملک کا اپنا دائرہ کار اور قوانین ہوتے ہیں،عافیہ صدیقی کو قونصلر رسائی فراہم کی جاتی ہے، آج کا بھارت سیکولر ملک نہیں رہا،بھارت نہرو اور مہاتما گاندھی کے اصولوں پر آج نہیں چل رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کے توہین آمیز بیان کا معاملہ فون پر وزیرخارجہ نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے سامنے اٹھایا،او آئی سی کی آج آواز ہر جگہ بلند ہورہی ہے،وزارت خارجہ پاکستان کے مفادات کا تحفظ بھرپور طور پر کررہا ہے۔

حناربانی کا کہنا تھا کہ ہمارا جی سیونٹی ممالک اور او آئی سی میں نمایاں کردار ہے،انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا اہم ترین سٹریٹجک پاٹنر ہے،ہم برکس بلاک کے رکن نہیں ہے۔