اکاؤنٹ میں غلطی سے 24 سال کی تنخواہ منتقل، ملازم استعفا دیکر فرار

581
US dollar

سان تیاگو: کمپنی ملازم کے اکاؤنٹ میں غلطی سے 24 سال کی تنخواہ یکمشت ٹرانسفر ہوئی، جس کے بعد ملازم بھاری رقم لے کر غائب ہوگیا۔

حیران کن واقعہ براعظم امریکا کے جنوبی ملک چلی میں پیش آیا جہاں ملازم کروڑوں روپے تنخواہ وصول ہونے پر پہلے تو حیران ہوا پھر استعفا دیکر فرار ہوگیا۔

کولڈ کٹس بنانے والی کمپنی کی جانب سے گزشتہ ماہ غلطی سے ملازم کے اکاؤنٹ میں ایک ماہ کے بجائے 286 ماہ(24برس) کی تنخواہ 1 لاکھ 80 ہزار امریکی ڈالرز منتقل ہوئی ( تقریباً 3 کروڑ 70 لاکھ 41 ہزارپاکستانی روپے) ۔کمپنی کی جانب سے میڈیا کو بتایا گیا کہ ملازم سے اضافی تنخواہ واپس کرنے کےلیے استفسار کیا گیا جس پر اس نے تنخواہ واپس کرنے کا وعدہ کیا لیکن استعفا دیکر کر فرار ہوگیا۔

بعد ازاں سنگین غلطی کا مرتکب یومن ریسورسز ڈپارٹمنٹ کا ڈپٹی منیجر شدید کشمکش میں مبتلا ہے جب کہ کمپنی کی جانب سے اپنی رقم واپس لینے کے لیے قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔