مہنگائی کی وجہ کرپشن اور سودی نظام ہے، سراج الحق

384
پیکا ترمیمی آرڈیننس حکومت کا فاشسٹ ہتھکنڈا ہے، سراج الحق

لاہور : امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ٹرین مارچ کا بنیادی مقصد ملک کے مجبور عوام کی ترجمانی ہے ، مہنگائی کی وجہ وسائل کی کمی نہیں، بیڈگورننس، کرپشن اور سودی نظام ہے۔

لاہور ریلوے اسٹیشن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ  جماعت اسلامی سیاست نہیں، قوم کی حقیقی آواز گونگے بہرے حکمرانوں تک پہنچا رہی ہے ،عوام کا مطالبہ ہے کہ آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدے اسمبلی میں پیش کیے جائیں۔ وفاقی شرعی عدالت نے سود کے خلاف فیصلہ دے دیا، سود آئین پاکستان کے مطابق ناجائز ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ  اگر امریکا اور یورپ اپنے آئین کے پابند ہیں، تو ہم عالمی مالیاتی اداروں سے لاءآف لینڈ کے تحت معاہدے کیوںنہیں کر سکتے۔ جب تک سودی معیشت کی صورت میں حکمران اللہ تعالیٰ سے جنگ جاری رکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  عوام بہت قربانی دے چکے، اب جاگیرداروں، وڈیروں اور کرپٹ سرمایہ داروں کی قربانی کا وقت آ گیا۔ قوم بیدار ہو چکی اور حکمرانوں سے حساب مانگ رہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان  نے واضح کیا کہ حکومت کے کہنے پر مرکزی بنک کا سود کے خلاف فیصلہ کو چیلنج کرنا ایک غیر آئینی اقدام، جس کی جماعت اسلامی بھرپور مذمت کرتی ہے اور اسے کسی صورت قبول کرنے کو تیار نہیں۔

 انھوں نے کہا کہ جب پی ٹی آئی کے دور میں مہنگائی کا سونامی آیا تو اس وقت پی ڈی ایم میں موجود تمام جماعتیں اور پیپلزپارٹی اس کے خلاف مارچز کر رہی تھیں، مگر آج جب وہی جماعتیں اقتدار میں ہیں اورمہنگائی دگنی ہو چکی، تو وہی احتجاج کرنے والے اس ظلم کو جسٹیفائی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ  مرکزی حکومت نے آئی ایم ایف کے کہنے پر بجٹ تیار کیا جس کے نتیجے میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں پہلے سے دوگنا ہو گئیں، پٹرول، بجلی، گیس کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہوا اور عوام پر ٹیکسز کی بمباری کی گئی۔